669

ایوان تجارت و صنعت اسلام آباد کی گلگت بلتستان کے حوالے سے اہم پش رفت

(پ ر) وفاقی سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد یونس ڈاگا نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تجارت و صنعت کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت بھرپور اقدمات کرے گی اس سلسلے میں قومی سرمایہ کاری کانفرنس سے مثبت اثرات مرتب ہونگے گلگت میں قومی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرونگا جبکہ گلگت بلتستان میں طورخم طرز کے کسٹم کی وصولی کیلئے لاگو قانون کے نفاذ کیلئے کسٹم حکام سے بات کرنے کی نوبھی یقین دہانی کرائی یہ باتیں گلگت بلتستان تجارت و صنعت کے صدر ناصر حسین نے وفاقی سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد یونس ڈاگا سے جمعرات کے روزانکے دفتر میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹری محمد یونس ڈاگا سے ملاقات انتہائی کامیاب رہی اور انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے حوالے سے بھی سوال جواب کئے اور عوام کی خیریت دریافت کی، وفاقی سیکریٹری کامرس محمد یونس ڈاگا نے گلگت بلتستان میں کامرس اینڈ انڈسٹریز کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے قومی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھی یقین دہانی کرائی جوکہ رمضان المبارک کے بعد ہی منقعد ہورہی ہے جس میں ملک کے چاروں صوبوں کے چیمبرز کے صدور اور کابینہ کے اراکین سمیت مقامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شرکت کریں گے،صدر ناصر حسین راکی نے کہا کہ سابقہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگا کی جانب سے بھرپوریقین دہانی اور عوام سے وابستگی پر ہمیں بہت خوشی ہوئی انشاء اللہ یونس ڈاگا کے تعاون سے گلگت بلتستا ن میں سرمایہ کاری کے فروغ میں زبردست مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی سیکریٹری کامرس یونس ڈاگا نے امید دلاتے ہوئے کہا کہ وہ کسٹم حکام سے پاک افغان بارڈر پر لاگو کسٹم قانون کے نفاذ کیلئے بات کریں گے انشاء اللہ وی بوک کا مسئلہ جلد حل ہوگا،آج وفاقی سیکریٹری کسٹم سے بھی اہم ملاقات ہے انشاء اللہ گلگت بلتستان کے تاجروں پر وی بوک جیسی تلوار ہٹانے میں کامیاب ہونگے،چیمبر آف کامرس مقامی تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں