751

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس ضلع غذر کی غیر قانونی گاڑیوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی۔

غذر(آزان نیوز)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پولیس ضلع غذر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان حیدر کی سرکردگی میں غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف گاہکوچ اور چٹورکھنڈ میں سخت کاروائی عمل میں لایا۔ تمام گاڑیوں سے کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس اُتار دیے گئے۔ غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف اڈوں میں جا کر گاڑیوں کی فزیکل فٹنس بھی چیک کیا گیا تاکہ مسافروں کو مختلف حادثات سے بھر وقت بچایا جا سکے۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں کو کچھ دن بعد تحویل میں لیا جائے گا۔گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں سے بھی گزرش کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اپنے گاڑی کے اصلی کاغذات اپنے ساتھ رکھے تاکہ محکمہ اور مسافروں کو دوران سفر مشکلات درپیش نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں