سکردو(چیف رپورٹر) ضیا ء الحق کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حکومت پر شب وخون مارکر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے دن کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ۔صوبائی رابطہ سیکرٹری محمد بشیر،ضلع کھرمنگ کے صدر غلام محمد پاروی،سینئر رہنما عبداللہ حیدری،محمد حسین ہادی،بشارت ایڈوکیٹ،شیر باز ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ بھٹو ایک عالمی شخصیت ہے ان کے مقابلے میں آج تک کوئی سیاستدا ن پیدا نہیں ہوا ہے مقررین نے کہا کہ بھٹو سے اقتدار اس لئے چھین لیا تاکہ پاکستان ترقی نہ کرسکیں، پاکستان دشمن اور اسلام دشمن طاقتوں نے شہید بھٹو نے نہ صرف اقتدار چھینا بلکہ انہیں تخت دار بھی بھی لٹکا دیا، بھٹو شہید کو پھانسی دینے والے اور ان سے اقتدار چھننے والے وطن عزیز کے دشمن ہیں، بھٹو نے پاکستان کے محروم طبقات کو آواز دی اور انہیں وقت کے آمروں کے سامنے ڈٹ جانے کا سلیقہ سیکھایا، آمرانہ اور جابرانہ طاقتوں کو پاکستان کے غریب عوام کی خوشحالی کبھی راس نہ آئی، شہید بھٹو مظلوم طبقے کی توانا آواز تھے، شہید زوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے پوری امت مسلمہ کو ایک پلٹ فارم پر اکھٹا کیا آج وطن عزیز اگر ایٹمی طاقت سے مالا مال ہے تو اس کا کریڈٹ بھی قائد عوام کو جاتا ہے، مقررین نے کہا کہ ہم پر بھٹو کے نہ بولنے والے احسانات ہیں اور ان احسانوں کا بدلہ ان کی پارٹی کو مضبوط کرکے چکانا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی مخالفین ہمیں طعنہ دیتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کدھر ہیں انہیں جواب دینا چاہتاہوں کہ پیپلز پارٹی کے وجود کا اندازہ 25جولائی کو ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک جہوری اور عوامی پارٹی ہونے کا ثبوت ہر دور میں دیا ہے اور آنے والے وقتوں میں بھی اس کا ثبوت عوام کو روز گار دیکر دیں گے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی روز گار دینے والی پارٹی ہے چھینے والی نہیں اس لئے جتنے بھی باروز گار ہوئے ہیں سب پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ہوئے اور آئندہ بھی بھٹو کے فلسفے کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت بن کر ابھرے گی اور عوام کی دلوں پر راج کرنے والی پارٹی ہی حکومت بنائے گی
692









