700

تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو انکی سر زمین پر انتقال اختیارات کے سنہرے نظام کا اعلان کریں گے،مشیر اطلاعات

گلگت:(پ ر) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میرنے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہاں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کو انکی سر زمین پر انتقال اختیارات کے سنہرے نظام کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018نے گلگت بلتستان کے عبوری آئین کی تشکیل اور عبوری صوبے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔آرڈر 2018کے تحت گلگت بلتستان کے خصوصی سٹیٹس،اختیارات اور مراعات سے علاقہ تیز ترین معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرے گا وہاں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے اور مقامی آئینی نظام کے حصوک کے لئے گلگت بلتستان اسمبلی قانون سازی کے براہ راست اختیارات کے تحت علاقے کے مستقبل کے لئے آئینی راہ ہموار کر ئیگی۔مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا ہے کہ وفاق اور گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے منفرد کام کیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کو معلوم ہو نا چاہیے کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے مثالی وسائل فراہم کیے ہیں۔انہی وسائل سے آج گلگت سکردو روڈ جیسے عظیم منصوبے کا آغاز ہوا ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے ایک سنہری دور کاآغاز کیا ہے مشیر اطلاعات نے کہا کہ آج وفاقی حکومت نے ملک کی تاریخ میں سنہرے فیصلے کیے ہیں جن میں فاٹا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لئے سیاسی اصلاحات کیے ہیں ان اصلاحات میں سب سے طاقتور،بااختیار اور مراعات سے اراستہ سیٹ اپ گلگت بلتستان کو دیا گیا ہے جس کاآغاز گلگت بلتستان سے ٹیکس سسٹم کے خاتمے کے ساتھ ہو گیا ہے مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ نظام کو علاقے اور عوام کے مفاد میں دیکھنا چاہیے نہ کہ چند لوگوں کے عزائم کی روشنی میں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آرڈر 2018میں علاقے اور عوام کے دور رس مفادات کی ضمانت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب گلگت بلتستان کے عوام اسی اصلاحات آرڈر 2018کے کندھے پر بیٹھ کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں براجمان ہو نگے۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دہارے میں لانے کا آغاز وہ خود کر رہے ہیں اور ہماری آئینی منزل کو مملکت پاکستان کا جز لاینفک بتا چکے ہیں لہذا گلگت بلتستان کی غیور عوام اپنے محسن وزیر اعظم کا استقبال والاہانہ انداز میں کرینگے اور گلگت بلتستان میں مستحکم سیاسی و معاشی مستقبل کا والہانہ استقبال کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں