785

خواتین اور حقوق ——- تحر یر: سمیرا مغل

خواتین اور حقوق
تحر یر: سمیرا مغل
خواتین معاشرے کا وہ حصہ ہے جس کے عدم وجودگی سے معاشرہ نا مکمل ہے اسی لئے تو کسی نے کہاکہ وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ، خواتین کو اللہ تعالیٰ نے ایسی حیثیت دی ہے کہ اسلام بھی انکے احترام کا درس دیتا ہے خاتون کے بغیر کوئی گھر چل سکتاہے اور ہی کوئی معاشرہ ترقی کر سکتاہے لیکن بد قسمتی سے گلگت بلتستان سمیت وطن عزیز پاکسان میں خواتین ان بنیادی حقوق سے محروم ہیں جو اسلام نے متعین کئے ہیں اور ہمارا قانون بھی اسکی تلقین کرتا ہے، شعبہ تعلیم، صحت و دیگر اداروں سمیت سیاسی میدان میں بھی خواتین کو بہت پیچھے رکھاگیاہے۔ ایک خاتون جس طرح گھر کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے اسی طرح معاشرے کو سنوار نے میں بھی وہ نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سب سے پہلے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی اور خواتین کو ایک نیاء ویژن دیا۔ اصل میں بے نظیر بھٹو حقیقی معنوں میں خواتین کی خدمت کرنا چاہتی تھی انہوں نے ملک بھر کی خواتین کو بیدار کردیا اور حقوق کے حصول کیلئے آگے بڑھنے کی راہ دکھاتے ہوئے بہترین شعور بھی دیا یہی وجہ سے آج ملک بھر سمیت گلگت بلتستان و آزاد جموں کشمیر میں خواتین سیاسی میدان میں اتر آئی ہیں کیوں کہ خواتین کی بہتر نمائندہ ایک خاتون ہی کر سکتی ہے اسی سوچ کے ساتھ میں نے چندماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی میں قدم رکھا اور پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایدووکیٹ سمیت پوری کابینہ اور سب ڈیژن دنیور کے احباب و خواتین ونگ نے پھر پور حوصلہ افزائی کی اور میری سوچ سے بڑھ کر مجھے سب ڈویژن دنیور کی صدارت کا عہدہ بھی سونپا جس پر میں پوری قیادت کی مشکور ہوں اور وعدہ کرتی ہوں انشا اللہ قیادت کے اعتماد پر پورااترونگی۔ گلگت بلتستان کیلئے جو پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمات ہیں انکی مثال کوئی اور پارٹی پیش نہیں کرسکتی ہے،آج جو لوگ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں اس اقتدار تک پہنچنے کیلئے گورننس آرڈر 2009 کی شکل میں راہ پیپلز پارٹی نے فراہم کی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز بھی بی بی شہید کے نیک خواہشات کا مظہر ہے، اسکے ساتھ ساتھ بے شمار ایسے اقدامات ہیں جو خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے ہیں ضرورت اس بات کی ہے تمام سیاسی پارٹیاں خواتین کو انکا جائز مقام دینے کیلئے حکمت عملی وضع کریں تاکہ خواتین کی خوشحالی سے معاشرہ اور خطے کی خوشحالی وترقی کو یقینی بنایاجاسکے کیوں کہ کوئی بھی معاشرہ نہ تو خواتین کے بغیر زندہ رہ سکتاہے اور نہ ہی ترقی کرسکتاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں