609

تحریک انصاف یوتھ وینگ میں دیامر کو مکمل نمائندگی دی جائے

چلاس۔(ڈسٹرک رپورٹر)تحریک انصاف یوتھ وینگ میں دیامر کو مکمل نمائندگی دی جائے اور گلگت بلتستان میں میرٹ کو برقرار رکھ کر فیصلے کئے جائیے۔یوتھ دیامر کا مطالبہ۔ تحریک انصاف یوتھ وینگ دیامر کے کارکنان ساجد حسین،حاجی الرحمن،اکرام اللہ شیر احمد لیشاری، کامران لیشاری ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں دیامر کو مکمل نمائندگی دے دی جائے کیونکہ ضلع دیامر میں پڑھے لیکھے نوجوانوں کی تعداد گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے زیادہ ہے۔ جبکہ دیامر یوتھ وینگ نے ہمیشہ پاکستان بھر کے شہروں میں طلبہ کی بھرپور نمائندگی کرچکی ہے اور تاحال کرتی چلی آرہی ہے۔ انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت پر زور دیا ہیکہ وہ گلگت بلتستان کے اندر تحریک انصاف یوتھ وینگ کابینہ میں میرٹ کو بحال رکھ کر تقرریاں کی جائے اور میرٹ کی بلادستی قائم رہنی چاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں