گلگت ( چیف رپورٹر) آل کنٹیجنٹ پیڈ یونین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام 4ہزار سے زائد عارضی ملازمین کی عدم مستقلی کے خلاف گلگت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر آل کنٹیجنٹ پیڈ یونین گلگت بلتستان عابد فراز اور رہنما اعجازِ الحق نے کہا کہ یہ ہمارا علامتی احتجاج ہے اگر حکمرانوں نے طے شدہ معائدے کے مطابق تمام محکموں کے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کیا تو 15 اکتوبر کو تمام اضلاع کے عارضی ملازمین گلگت میں احتجاجی دھرنا دیں گے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے تمام مطالبات کو پورے کرتے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے لہزا ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 15 اکتوبر سے پہلے مطالبات حل کریاور آخر میں ملازمین نے اپنے مستقلی کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔
756









