733

جامعہ قراقرم بین الاقوامی گلگت میں طالبات کی جانب سے جامعہ میں حجاب کے فروغ کیلئے واک کی گئی

گلگت (پ ر)جامعہ قراقرم بین الاقوامی گلگت میں طالبات کی جانب سے جامعہ میں حجاب کے فروغ کیلئے واک کی گئی۔ واک میں تمام شعبہ جات سے بڑی تعداد میں باحجاب طالبات نے بھرپور شرکت کرکے حجاب کے فروغ پرزور دیا۔اس حوالے سے طالبات کاکہنا تھا کہ ہم مسلمان ہیں اور حجاب مسلمانوں کی پہچان ہے۔آج مغربی تہذیب کے دلدادہ مٹھی بھر لوگ مغربی کلچرکے فراغ کیلئے کوشاں ہیں۔ہم انکے مذموم مقاصد کوبھانپ گئے ہیں اور اپنی ثقافت اور اقدار کی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ قراقرم ارض شمال کی واحد مادرعلمی ہے اسکے ماحول کو خراب کرنے نہیں دینگے۔یہاں روشن خیالی کے نام پر فحاشی و عریانی کابازار گرم ہے جس کی وجہ سے بہت سارے والدین اپنے بچوں کو جامعہ نہیں بھیج رہے۔ اگر حالات جوں کے توں رہے تومستقبل میں یہاں ثقافتی یلغار سے ہماری اقدار وروایات مکمل ختم ہوجائیں گی۔ واک کے اختتام پر طالبات سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ قراقرم میں حجاب کی پابندی پرزور دیا جائے اور ہر طالبہ کیلئے حجاب لازم قرار دیا جائے تاکہ ہما را ماحول مزید خراب ہونے سے بچ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں