گلگت (آزان نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبہ کے دور دراز علاقوں کیلئے حکومت کی جانب سے صحت کے سہولیات کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کے عزم سے خریدے جانے والے موبائل ہسپتال کا معائنہ کیا پہلے مرحلے میں 3موبائل ہسپتالوں کی خریداری عمل میں لائی گئی ہے۔ فی کس موبائل ہسپتال ایک کروڑ 68لاکھ کی خطیر رقم سے خریدی گئی ہے۔

موبائل ہسپتال جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ایکسرے مشین، مائیکرو لیب، سکشن مشین، الٹراساؤنڈ مشین، آکسیجن کنسنٹریٹر، او پی ڈی، آئی سی یو، سی سی یو،ای سی جی مشین، آٹو کلیو، بی پی آپریٹر،کارڈک مانیٹر سمیت دیگر طبی جدید سہولیات موبائل ہسپتال میں موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے موبائل ہسپتال کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جدید موبائل ہسپتالوں کے ذریعے صوبہ کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو ان کے دہلیز تک جدید طبی سہولیات فراہم کئے جائینگے۔ نلتر، استور سمیت تمام دور افتادہ علاقوں تک موبائل ہسپتال کے ذریعے عوام کے دہلیز پر بہتر جدید طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے حوالے سے موبائل ہسپتال خریدے گئے ہیں پہلے مرحلے میں 3موبائل ہسپتال خریدے گئے ہیں اور5جدید موبائل ہسپتالو ں کی خریداری عمل میں لائی جائے گی۔ صحت حکومت گلگت بلتستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اسی وجہ سے صحت کے شعبے میں متعارف کرائے جانے والے اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے76فیصد بجٹ میں اضافہ کیا جارہاہے موبائل ہسپتالوں کی گلگت بلتستان میں دور افتادہ علاقوں میں رہنے والوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہمیت کا حامل تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے موبائل ہسپتال خریدے ہیں بہت جلد موبائل ہسپتالوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ موبائل ہسپتالوں کے حوالے سے SOPتیار کیاجائے۔









