729

جہیز کے سامان نہ ہونے پر شادی سے محروم یتیم لڑکی کو تحصیلدار نے زاتی اخرجات سے شوہر کے گھر رخصت کردیا

گلگت۔۔۔۔۔۔۔جہیز کے سامان نہ ہونے پر شادی سے محروم یتیم لڑکی کو تحصیلدار نے زاتی اخرجات سے شوہر کے گھر رخصت کردیا تحصیلدار گلگت اصغر خان نے بتایا کہ ایک یتیم لڑکی دس دن قبل ان کے دفتر آ کر درخواست دی کہ وہ باپ کی شفقت محروم ہے اس وجہ سے وہ جہیز کے سامان خریدنے سے قاصر ہے جس کے باعث ان کی شادی نہیں ہورہی ہے اس لیے مدد کی جائے اصغر خان کا کہنا تھا کہ اس پر انہوں نے اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ ملکر جہیز کے تمام ضروری سامان خرید کر یتیم لڑکی کو شوہر کے گھر رخصت کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں