607

حفیظ الرحمن نے کشمیری قیادت سے ملکر گلگت بلتستان کے حقوق کا سودا کیا۔سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی ن لیگ نے ہی تشکیل دی تھی مگر سفارشات آنے کے بعد حفیظ ہی سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے

گلگت(چیف رپورٹر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی سنیر نائب صدر جمیل احمد نے کہا کہ حفیظ الرحمن نے کشمیری قیادت سے ملکر گلگت بلتستان کے حقوق کا سودا کیا۔سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی ن لیگ نے ہی تشکیل دی تھی مگر سفارشات آنے کے بعد حفیظ ہی سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے اور کہا کہ کشمیرکاز پر اثر پڑے گا اب سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس اہم معاملے کو وفاقی حکومت کے کورٹ میں ڈال دیا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت جس نے دعوے بہت بڑے کئے ہیں اسی طرح گلگت بلتستان کی شناخت کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھانے چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اور دیگر سٹیک ہولڈر کے ساتھ نہ بیٹھنے کا فیصلہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ آستین کا سانپ ہیں اور گلگت بلتستان کی 18 لاکھ عوام کو ڈس رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارضی ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں قانون سازی کے ذریعے ہزاروں عارضی ملازمین کو مستقل کیا مگر آج حفیظ الرحمن نے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو بھرتی کیا جو اس پوسٹ کے لئے اہل ہی نہیں تھا عارضی ملازمین کو تنگ نہ کیا جائے۔مستقلی ان کا حق ہے کیونکہ یہ عارضی ملازمین کئی سالوں سے عارضی طور پر خدمات سر انجام دیے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں