769

حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ غداری کررہے ہیں، راجہ جلال

گلگت———پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال ،جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان اورسیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ نے کہا ہے کہ جس طرح نواز شریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے اس طرح حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ غداری کررہے ہیں اور جس انداز میں حفیظ الرحمن حکمرانی کررہا ہے اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوا م کے ساتھ ظلم کرنے کیلئے آئی ہے انہوںنےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حفیظ الرحمن کا قائد نااہل ہو کر عوام کے سامنے ذلیل ہوا ہے اس طرح حفیظ الرحمن بھی عوام کے سامنے ذلیل ہونگے اور یہ اپنی ہی حرکات سے عوام کے سامنے ننگے ہونگے آج جس پیکیج کی بات ہورہی ہے یہ عوام کے ساتھ غداری کے مترادف ہے انہوںنے کہا کہ حفیظ الرحمن سیاست کوگالی بنانے کیلئے کام کررہاہے اور آج عوام سیاست کے نام سے ہی نفرت کرنے لگے ہیں تو اس کی وجہ حفیظ الرحمن کے بیڈ گورننس ہے اور اس وجہ سے عوام سیاست سے بدظن ہو کربغاوت کی جانب جارہے ہیں انہوںنے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ ن کا ملک بھر سے صفایا ہوہاہے اس طرح گلگت بلتستان سے بھی مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگا انہوںنے کہا کہ حفیظ الرحمن اینڈ کمپنی کرپشن کا گڑھا بڑھ چکی ہے اورعنقریب یہ لوگ اپنی ہی گندگی کے گڑھے میں گرنے والے ہیں انہوںنے کہا کہ سکردو اندھیرے میں ہے سٹرکوں کا انفراسٹریکچر بگڑا ہوا ہے اور صحت تعلیم کی صورت حال بدتر ہے ہر محکمہ میں اقربا پروری ہے اور عوام مایوسی کی جانب جارہے ہیں ایسے میں ایک ڈمی پیکیج لاکرمزید محرومیوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے اس لاقانونیت کے خلاف میدان سجائے گی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کریگی انہوںنے کہا کہ جو عوامی مطالبہ ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے اور عوام کو اس و قت عبوری آئینی صوبہ دیا جاسکتا ہے اور ایسے میں مزید عوام کے ساتھ جھوٹ بولنا زیادتی ہے اوراس زیادتی پرپاکستان تحریک انصاف خاموش نہیں رہیگی اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کر نے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں