774

حکومت منصوبوں کے اچھے ریٹس دے رہی ہے ٹھیکیداروں کے مسائل حل کئے گئے ہیں مالی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے منصوبوں کی تعمیر کیلئے بھرپور فنڈنگ کی جارہی ہے اب کسی قسم کا غیرمعیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گ

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ منصوبوں کی تعمیر میں معیار
کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ حکومت منصوبوں کے اچھے ریٹس دے رہی ہے ٹھیکیداروں کے مسائل حل کئے گئے ہیں مالی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے منصوبوں کی تعمیر کیلئے بھرپور فنڈنگ کی جارہی ہے اب کسی قسم کا غیرمعیاری کام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سیکریٹری تعمیرات منصوبوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ آفیسران کواس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ فیلڈ پر ہونے والے کام کا مانیٹرنگ کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غیر معیار کام کرنے والوں کیخلاف سیکریٹری تعمیرات سخت ایکشن لیں۔ محکمہ تعمیرات کے آفیسران اور ٹھیکیدار برادری جذبے سے کام کریں۔ سابقہ حکومت کے 2ارب کے بقایاجات ادا کئے ٹھیکیداروں کے تمام مسائل حل کئے گئے ہیں اب کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سابق حکومت میں ملازمتیں اور ٹھیکے فروخت کئے گئے۔ ہم نے کرپشن کے دروازے بند کردیئے ہیں ہمارے دور حکومت میں ٹھیکوں کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی کے ثبوت ہیں تو لائے جائیں بلاتفریق سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پیپرا قوانین کی کہیں پر بھی خلاف ورزی ہوئی ہے تو نشاندہی کی جائے صرف الزامات لگانا کافی نہیں ہوتا اگر کسی کے پاس بھی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پی ڈبلیو ڈی ڈویژن دفاترکے  دورے کے موقع پر کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ ممبران اسمبلی کے منصوبوں کے ٹینڈر میں غیرضروری تاخیر نہیں کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے تمام اضلاع ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں میں فروخت ہونے والے ٹف ٹائلز کے معیار کو چیک کیا جائے اور ٹف ٹائلز سمیت مختلف تعمیراتی میٹریل کے چھوٹے صنعتوں کیلئے این او سی لازمی قرار دی جائے تاکہ معیاری تعمیراتی میٹریل کے فروخت کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے برمس واٹر کمپلیکس میں صفائی کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ واٹر کمپلیکس کی صفائی یقینی بنایا جائے بہت جلد برمس واٹر کمپلیکس کا دورہ کریں گے۔ واٹر کمپلیکس برمس گلگت کی صفائی کے فقدان کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں جن کا ازالہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں فلٹریشن پلانٹ پر مامور ملازمین کی حاضری چیک کی جائے اور غیر حاضری ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے۔ تمام فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدگی سے مینٹی ننس کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو محکمہ تعمیرات کی جانب سے ورکس کمپلیکس کے نئے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سرکاری عمارتوں کی تعمیر میں ملٹی سٹوری طرز پر تعمیرات کئے جائیں ڈرائینگ، ڈیزائننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ محکمہ تعمیرات کے دفاتر کے کمپلیکس کے حوالے سے ماسٹر پلان تیار کیا جائے تاکہ تمام متعلقہ دفاتر ایک ہی جگہ پرقائم کئے جاسکے تاکہ
عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں