774

حکومت نے ہمیں کوئی پیسہ نہیں دیا ہے جو ہم ان کی بے جا تعریف کرتے رہے مگر ہم اچھے کو اچھا کہنے کی تمیز ضرور جانتے ہیں

گلگت(سپیشل رپورٹر) اتوار کے روز گلگت بلتستان قانون ساز امبلی میں منعقعد ہ بجٹ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے رکن اسمبلی وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کیپٹن (ر) سکندر علی نے کہاکہ حکومت نے ہمیں کوئی پیسہ نہیں دیا ہے جو ہم ان کی بے جا تعریف کرتے رہے مگر ہم اچھے کو اچھا کہنے کی تمیز ضرور جانتے ہیں َ،انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک کا شروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنایا جائے مگر آرڈر 2018آئینی صوبہ کا نعم البدل تو نہیں ہے مگر گورننس آرڈر 2009سے کئی گنا بہتر ہے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت ہر شعبہ پر خصوصی توجہ دے باالخصوص سپورٹس اٰینڈ کلچر کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روندوں میں ہزاروں کی تعداد میں آبادی ہے مگر وہاں پر ہستپال موجود نہیں ہے اور ایک گرلز ہائرسکینڈری سکول بھی موجود نہیں ہے جو کہ ہمارے لئے باعث افسوس ہے اس سے قبل پیپل پارٹی کے رکن اسمبلی عمران ندیم اور ایم ڈبلوایم کے کاچوامتیاز حیدر نے بھی بجٹ اجلاس میں اپنے تجاویز ایوان میں پیش کردی جس پر حکومت نے فوری طور پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں