702

حکومت پیکیچز کے نام سے جو گھڑا کھودا ہے اسی گھڑے میں خود گر نے والی ہے، فتح اللہ خان

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکڑیٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت پیکیچز کے نام سے جو گھڑا کھودا ہے اسی گھڑے میں خود گر نے والی ہے اور یہ ایک ایسا پیکچ ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں گلگت بلتستان کے عوام کو ئی مزدور نہیں ہیں ان کو ہر پانچ سال بعد پیکچ کے زریعے بہلانے کی کوشش کی جائے مکمل آئینی صو بہ گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہے ۔انہوں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کو محر میوں میں رکھنے کے اس اقدام کی مزمت کر تی ہے کیو نکہ جو پیکچ مسلم لیگ کی حکومت نے متعارف کرا یا ہے اس سے گلگت بلتستان میں انتشار کا ما حول پیدا ہو گا اس وقت گلگت بلتستان کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا کیو نکہ اس وقت سی پیک جیسا بڑا منصو بہ آرہا ہے اور ایسے میں گلگت بلتستان کے عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن عوام کو مجبور کر رہا ہے اور اس اقدام کی ہم مزمت کر تے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں