685

حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ گزشتہ 10 دنوں کنٹریکٹ ملازمین جن میں مائیں بہنیں بھی موجود ہیں دھرنے میں بیٹھی ہوئی ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں

گلگت (پ-ر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ گزشتہ 10 دنوں کنٹریکٹ ملازمین جن میں مائیں بہنیں بھی موجود ہیں دھرنے میں بیٹھی ہوئی ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں. حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی احتجاجی دھرنے میں آنا چاہیے تھا اور مظاہرین کے موقف کو سننا چاہئے تھا. حکومتی رویے سے ایسا لگتا ہے کہ ان کو عوام نے منتخب نہیں بلکہ کسی خلائی مخلوق نے ہمارے اوپر ان فرعونوں کو مسلط کیا ہے. آنے والے اسمبلی اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی بھر پور نمائندگی کرونگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹریکٹ ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں کنٹریکٹ ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں کنٹریکٹ ملازمین مستقل ہو سکتے ہیں تو گلگت بلتستان کے کنٹریکٹ ملازمین کیوں نہیں ہو رہے ہیں.انہوں نے کہا ہماری ہمدردیاں کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ہیں اور ہر فورم پر آپ کے حق میں آواز اٹهاونگا. انہوں نے مزید کہا کہ شہرت اور عزت عوام کی وجہ سے ملتی ہے ہمیں اپنے دور اقتدار میں عوام کو نہیں بولنا چاہیے. بہت جلد ان کی فرعونیت ختم ہوگی. دھرنے میں بیٹھی خواتین نے شکایت لگائی کہ وزیر اعلی کے آفس کے ملازم اوصاف نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی اور ہمارے اوپر نازیبا الفاظ استعمال کیے جس اپوزیشن لیڈر کہا کہ ایک ایل ڈی سفارشی بنیاد پر لمحوں میں گریڈ 18 تک پہنچ جائے اس سے ایسی ہی امید رکھی جاسکتی اور سی ایم سیکرٹریٹ میں ایسے ہی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں