634

خطے کا مستقبل روشن ہے، چند روز میں عوام کو بڑی خوشخبری ملے گی، گورنر

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کامستقبل بہت روشن ہے آئندہ چند روز بعد علاقے کے عوام کو بہت بڑی خوشخبری ملے گی میں عوام کے مفادعامہ کیلئے کام کروں گا اور عوام کے حقوق کا ہر لحاظ سے تحفظ کروں گا وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان رابطے کیلئے پل کا ردار ادا کروں گا عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرلئے جائیں گے مشکلات دور کرنے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گمبہ سکردو میں استقبالیہ جلسے سے خطاب اور گورنر ہاوس سکردو میں مختلف وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میں تمام سیاسی ، مذہبی جماعتوں کے قائدین کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں کبھی جانبداری کا مظاہرہ کیاہے اور نہ ہی کروں گا میرے لئے تمام لوگ برابر ہیں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤں گا ہر ماہ بلتستان کاد ورہ کروں گا اور مسائل پر متعلقہ محکموں کے افیسران سے بریفنگ لوں گا بہت پہلے بلتستان آنا تھا تاہم ذاتی مصروفیات اور دیگر وجوہات کی بناء پر بروقت بلتستان کے عوام کے پاس نہ آسکا جس کیلئے میں عوام سے معذرت خواہ ہوں انہوں نے کہاکہ بلتستان کے عوام نے میرا شاندار استقبال کیا اور میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا عوام اور وزیر اعظم کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے موثر انداز میں کام کرے گی اورہم جامع پلان ترتیب دیں گے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے وفاق کو تجاویز دی ہیں میری درخواست پر وفاقی حکومت نے یہاں ہزاروں افراد میں صحت کارڈز تقسیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہاکہ میری کوشش ہو گی کہ گلگت بلتستان کے عوام کو وہ تمام سہولیات اور مراعات ملیں جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے عوم کو حاصل ہیں آئینی اختیارات و استعمال کرتے ہوئے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتا رہوں گا میری ترجیحات واضح ہیں کبھی کسی سے محاذ آرائی کی ہے اور نہ ہی محاذ آرائی کو پسند کرتا ہوں سب میرے بھائی ہیں ہم سب کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستا ن کو مضبوط اور مستحکم خطہ بنائیں اس مقصد کیلئے موثر حکمت عملی بنائی گئی ہے ، ادھر تحریک انصاف روندو کے روہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے کہاہے کہ روندو کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس پسماندہ خطے کو ضلع بنانے کیلئے بھی کوشش کریں گے عوام مطمئن رہیں ان کے مفادات پر کبھی کوئی سودا بازی نہیں کریں گے جہاں موقع ملے گا عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے کہیں کسی قسم کی کمزوری نہیں دکھائیں گے روندو کے مسائل کا ادراک ہے انشاء اللہ وزیر اعظم سے ملکر اس علاقے کو ضلع بنانے کی سفارش کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں