682

دیامر میں سکول جلانے کے واقعے میں ملوث نعیم ملا کو کل گرفتار کرلیا گیا

گلگت(وجاہت علی) دیامر میں سکول جلانے کے واقعے میں ملوث نعیم ملا کو کل گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم سے تحقیقات جاری ہے بہت جلد حقائق منظر عام پر لائنگے ائی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کا میڈیا سے گفتگو.شہید بصیر عباس کو نماز جنازہ کے بعد ابائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا.گزشتہ رات دیامر کے علاقے داریل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ٹی ڈی کے اے ایس ائی کے جوان بصیر عباس کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد گلگت میں ادا کردی گئی اس,موقع پر اعلی سول و,عسکری حکام ائی جی پی نے شرکت کیا اس موقع پر ائی جی پی نے میڈیا کو بتایا کہ دیامر میں سکول جلانے کے واقع میں ملوث ماسٹر مائنڈ نعیم ملا کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے ملزم کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے ملزم سے تحقیقات جاری ہے انھوں نے کہا کہ بصیر عباس ایک بہادر جوان تھا اس کیس کے انکوائری کے لئے جے ائی ٹی تشکیل دی ہیں بہت جلد حقائق منظر عام پر لائینگے جائے وقوعہ سے ایس ایم جی کے خول برامد ہوئے ہیں.بصیر عباس کو ابائی گاوں نپورہ بسین میں پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں