742

دیامر کا علاقہ تحصیل داریل گماری میں پولیس پر فائرنگ 1 پولیس اہلکار شہید ڈی ائی جی گلگت بلتستان گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ واقعہ فرینڈلی فائرنگ کا نتیجہ ہے

دیامر (چیف رپورٹر)دیامر کا علاقہ تحصیل داریل گماری میں پولیس پر فائرنگ 1 پولیس اہلکار شہید ڈی ائی جی گلگت بلتستان گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ واقعہ فرینڈلی فائرنگ کا نتیجہ ہے۔داریل کے علاقے گماری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس جوان شہید ہونے کی اطلاع ہے جبکہ اس حوالے سے ڈی ائی جی گلگت بلتستان گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے جوان پرائیویٹ گاڑی میں داریل جارہے تھے گماری کے مقام ناکے میں سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ کوۂ ہائی پروفائل ارہا ہے جس پر انھوں نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کی جس پر ایک جوان کی شہید ہونے کی اطلاع ہے ان کا کہنا ہے کہ دیگر پولیس اہلکاروں کو کچھ نہیں ہوا ہے اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے امدادی کاروائیاں شروع کردیا ہے.اور اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں