685

رمضان المبارک کے دوران رمضان دستر خوان ڈسٹرکٹ گلگت میں تین مقامات پر غریب عوام کو افطاری دی جائے گی- ڈپٹی کمشنرگلگت

گلگت (چیف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے زیر صدارت ایک اہم اجلا س رمضان المبارک کے انتظامات اور سکیورٹی کے حوالے سے معنقد ہوئی جس میں اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، سی ایس او گلگت، اے او ڈسٹرکٹ کونسل گلگت، مینجر یوٹیلیٹی سٹور، مینجر نیٹکو یو ٹیلیٹی سٹور اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ رمضان المبارک کے دوران رمضان دستر خوان ڈسٹرکٹ گلگت میں تین مقامات پر غریب عوام کو افطاری دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں مریضوں کو فو ڈ پیک مہیا کیا جائے گا۔ رمضا ن المبارک میں لوگوں کو سستا بازار لگایا جائے گا جس میں سستی اشیاء مہیا کی جائیں گی۔ اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے ہدایا ت جاری کر تے ہوئے تینوں سب ڈویڑن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو حکم دیا کہ رمضان سستا بازار کو لگانے کی ہر ممکن اقدام کریں۔ اس کے علا وہ رمضان میں شکایات سیل شہر کے مختلف جگہوں پر مجسٹریٹ کے سر براہی میں رمضان شکایا ت سیل لگانے کی احکاما ت صادرکیا۔ تاکہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوذی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے مینجرز کو ہدایت جاری کئے کہ رمضان المبار ک کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز میں سامان مہیا ہوں اور گورنمنٹ کی جانب سے دی گئی سبسڈی کو یقینی بنائیں۔اس کے علاو ہ تمام خوردنی اشیاء کی لسٹ ڈی سی آفس گلگت میں پہنچائیں۔اور رمضان کے دوران سستا بازار میں اپنا سٹال لگائیں۔ڈی سی گلگت نے سی ایس او گلگت کو ہدایت دئے کہ رمضان المبارک کے دوران آٹا کے فراہمی یقینی بنائیں۔ اور گندم کی سٹاک کے حوالے سے روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ پیش کریں۔ ڈی س گلگت نے اے ایس پی گلگت کو ہدایت دی کہ ضلع گلگت کے تمام مساجد میں سحری اور تراویح کے دوارن فو ل پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں تاکہ پرْ امن فضا ء کو قائم رکھا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں