742

رمضان المبارک کے دوران مساجد اور نمازیوں کی سیکورٹی کیلئے پلان تشکیل.مجسٹریٹس،پولیس اودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حفاظتی انتظامات کریں گے

گلگت(پ ر) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران مساجد اور نمازیوں کی سیکورٹی کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے جبکہ روزہ داروں کی سہولت کیلئے رمضان بازار اور رمضان دسترخوان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، رمضان بازار میں بھی فل پروف سکیورٹی ترتیب دی گئیں ہیں جہاں مجسٹریٹس،پولیس اودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حفاظتی انتظامات کریں گے،اور رمضان بازار کیلئے میونسپل سینیٹری سیکشن اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ صفائی کی زمہ دار ہونگے،تما م اشیاء خوردہ نوش کے سٹال لگیں گے جبکہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن والے بھی اپنا سٹال لگانے کے پابند ہونگے کوشش ہوگی پولٹری،قصاب برادری بھی اپنا سٹال لگائیں رمضان بازار کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کا تعاون ہی ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز راحترام رمضان اور سکیورٹی سکے سلسلے میں رکھے گئے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اانہوں نے کہا کہ مجسٹریٹس رمضان المبارک کے مہینے میں تراویج اور امن و آمان کو قائم رکھنے کیلئے پولیس سرانجام دیں گے رمضان بازار اور رمضان دسترخوں کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں بھی لگادیں گئیں ہیں بازار کیلئے جگہ آئندہ 12گھنٹوں میں تیار ہوگی اور ٹینٹ،شامیانیں بھی لگادیں جارہی ہیں انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر کو ہدایات دیں کہ وہ رمضان بازار اور رمضان دستر خوان کیلئے انتظامات تیز کریں تاکہ پہلے رمضان کیلئے ہم بازار کا افتتاح کر سکیں، رمضان بازار میں تمام اشیائے ضروریہ دستیاب ہونگی اور اس سلسلے مین تاجروں کی جانب سے رضاکارانہ طور پہ اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں کمی خوش آئند اور اور عوزہ داروں کیلئے اچھی خبر ہے ہم تاجروں کے جزبات کی قدر کرتے ہیں،اجلاس میں تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر،حسین شاہ،سٹی مجسٹریٹ مختار احمد،سیکٹرز مجسٹریٹس،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی،میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، منیجر جی ایم ڈبلیو ایم سی بلال ناصر،سینئربلڈنگ انسپکٹر منظور حسین،رمضان بازار انچارچ شیر باز علی،ٹھیکدار اظہر سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں