841

روندو کے غریب لوگوں نے حوطو تھنگ میں جو زمین خریدی تھی انہیں نوٹس جاری کرنا کمشنر بلتستان کی بدمعاشی ہے

سکردو(پ۔ر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن کی سکریٹری اطلاعات خدیجہ اکبر خان نے کہا ہے کہ روندو کے غریب لوگوں نے حوطو تھنگ میں جو زمین خریدی تھی انہیں نوٹس جاری کرنا کمشنر بلتستان کی بدمعاشی ہے۔خالصہ سرکار کے نام پہ تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور پورے روندو کو بند کیا جاے گا جسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ ہم گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر فوری نوٹس لے کر اس مسئلے کو حل کریں۔گلگت بلتستان میں کوی خالصہ سرکار نہیں ہے تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہیں اور وہاں مقیم لوگوں نے کسی زمین پر قبضہ نہیں کیا بلکہ مقامی لوگوں سے خریدا ہے اور 20 سالوں سے زمینوں پہ قابض ہیں۔اب تک حکومت کہاں تھی۔لوگ وہاں مکانات بنا کر بیس سالوں سے مقیم ہیں اور آبادی کر رہے ہیں۔غریب لوگوں کو سمن بھیجا گیا ہے کہ گمبہ تحصیل میں پیش ہوں ہم اسکی بھرپور مزمت کرتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو پورے روندو میں احتجاج ہوگی جس کے بعد حالات کی تمام تر زمداری انتظامیہ پہ عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں