672

ریجنل بلڈ سینٹر گلگت کے زیر اہتمام ڈاکٹروں اور سپیشلسٹ کے لئے سیف بلڈ ٹرانسفویژن کا ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد

گلگت(خصوصی رپورٹر) ریجنل بلڈ سینٹر گلگت کے زیر اہتمام ڈاکٹروں اور سپیشلسٹ کے لئے سیف بلڈ ٹرانسفویژن کا ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کواڈینیٹرسیف بلڈ ٹرانسفیوژن نے کہا کہ فرش بلڈ ٹرنسفیوژن کا کنسپٹ اب دنیا بھر میں ختم ہوچکا ہے اور یہ آگاہی پوری دنیا میں دی جارہی ہے سیف بلڈ ٹرنسفیو ژن کے زریعے نہ صرف ضرورت مندوں کو شفاف خون فراہم کیا جاتا ہے بلکہ عطیہ کئے جانے والے خون کے تین قسم کے اقسام تیار کرکے حسب ضرورت وہی خون فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستا ن میں شفاف خون کے انتقال کے حوالے سے پہلی دفعہ جرمن حکومت کے تعاون سے جدید بلڈ سینٹرز کے قیام عمل میں آیا جس کے بعد پہلے فیز میں 10اضلاع میں ریجنل بلڈ سینٹرز کے قیام عمل میں آیا اور 600بلڈ بنک قائم کئے گئے انہوں نے کہا کہ اب دوسرے فیز پر کام شروع ہوچکا ہے جس میں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع بھی شامل ہیں آگاہی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب جدید مشینری سے لیز ان بلڈ سینٹروں میں شفاف خون کی فراہمی کا عمل بہترین طریقے سے جاری ہے اور تمام لوگوں کی شراکت داری سے یہ عمل آئندہ بھی جاری رہیگا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ بلڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے جس میں شفاف انتقال خون کی نگرانی ہوگی اور انسپکٹرز کی ٹیم انتقال خون کے حوالے سے انتظاما ت کاجائزہ لے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چند ایک صوبوں میں شفاف انتقال خون کا بل اسمبلی سے منظور ہوا ہے جس کی بنیاد پر شفاف اتنقال خون کو قانونی شکل دی گئی ہے اور اس کی بنیاد پر بلڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی بنیاد رکھی جاجارہی ہے تقریب کے موقع پر ریجنل بلڈسینٹر کے جنرل منیجر ڈاکٹر عبدالطیف نے سیف بلڈ ٹرانسفیوژن کی اہمیت اورافادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اور مہنمانوں کا ویلکم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں