686

زارت امور کشمیر اور سلیکٹڈوزیر اعظم عمران خان ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے بعد گلگت بلتستان کی ترقی کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہے ہیں

گلگت: مشیر اطلاعات گلگت بلتستان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے کئی ادارے، وزارت امور کشمیر اور سلیکٹڈوزیر اعظم عمران خان ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے بعد گلگت بلتستان کی ترقی کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کو سی پیک کے صوبائی ڈیولپمنٹ شیئر نگ نیٹ ورک سے مائینس کیا جا رہا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان ملک کے نظام کو درہم برہم کرنے کے بعد گلگت بلتستان کے مفادات کے خلاف آلہ کار بن رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کو دنیا کے لیے ماڈل سیاحتی اور ترقی یافتہ زون بنانا چاہتے تھے۔ اس سلسلے میں نواز شریف نے چین کے ساتھ سی پیک کے ورکنگ اور گروپ کمیٹی میں گلگت بلتستان کو شامل کیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین معاہدے اور MOUs پر دستخط ہوئے تھے۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی نااہلی کی کی وجہ سے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے کئی اہم معاملات میں دباؤ کی وجہ سے دستبردار ہو رہی ہے جس کا براہ راست نقصا ن گلگت بلتستان کو ہوگا۔شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان وفاق کی ایک اٹل اکائی ہے اور یہ ہمارا ایمان ہے لیکن گلگت بلتستان کے مفادات کے خلاف سلیکٹڈ وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ منفی فیصلے کر رہی ہے۔ بجٹ کٹوتی، چھ اہم ہسپتالوں کی تعمیر کے منصوبے، شونٹر، بٹوگاہ روڈز اور دیگر کئی اہم منصوبوں کو وفاقی ترقیاتی پروگرام سے نکال دیاگیا۔ خیبر پختونخواہ گلگت بلتستان کی حدود میں ناجائز طور پر براہ راست مداخلت کر رہا ہے۔ جنرل سیلز ٹیکس کے شیڈول میں گلگت بلتستان کو شامل کرکے مہنگائی کے سیلاب میں جھونک دیا گیا جس کا اعتراف سٹیٹ بنک نے بھی کیا۔مشیراطلاعات نے مزید کہا کہ اصلاحات2018کے خلاف سازش اس لیے کی گئی تاکہ اختیارات کا مرکز ایک بار پھر وزارت امور کشمیر کو بنایا جائے۔ شمس میر نے کہا کہ دھرتی کا بیٹا ہونے کے ناطے میں نے سپریم کو رٹ آف پاکستان کے فیصلے سے چار ماہ پہلے گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام کو آگاہ کر دیا تھالیکن سب نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔گلگت بلتستان کے مفادات کے خلاف PTIکی وفاقی حکومت کیا گل کھلا رہی ہے یہاں کسی کوہوش نہیں، سب حفیظ الرحمن کے بغض میں بدحواس ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان اور PTIکی اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے خلاف مزید فیصلے کرنے والی ہے جس کا انکشاف جلد کروں گا۔ اگر گلگت بلتستان کے مفادات کے خلاف وفاقی حکومت کی پالیسی تبدیل نہ ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کی گلگت بلتستان دشمنی پر مبنی اقدامات عوام کے سامنے بے نقاب کردیں گے۔شمس میر نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان کے مفادات، تعمیر و ترقی اور حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کا بھی فرض ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے متحدہ جدوجہد کریں۔وگرنہ صرف حفیظ سے حسدان سب کی سیاسی دکانوں پر قفل ڈال دے گا کیونکہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے عزائم گلگت بلتستان کے لیئے ٹھیک نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں