661

سدپارہ ڈیم کی تعمیر کے فوائد عوام کو پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،صدر مملکت

سکردو صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ سدپارہ ڈیم کے ڈیزائن کو تبدیل کر کے شتونگ نالہ کو منصوبے سے نکالنے پر چیئر مین واپڈا سے رپورٹ طلب کرلی جائے گی اور سدپارہ ڈیم کی تعمیر کے فوائد عوام کو پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس سلسلے میں عوام کے تحفظات دور کیے جائیں گے توانا ئی کے بحران پر قابو پانے کے لئے گلگت بلتستان میں نئے بجلی گھر بنائے جائیں گے شغر تھنگ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے بھی کوشش کی جائیں گی تاکہ علاقے میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں سینئر وزیر حاجی اکبرتابان ، کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک ، پیتی آئی کے ضلعی صدر چیئر مین احمد علی بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے اور اس خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے وفاق بھرپور تعاون کرے گا اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے گلگت بلتستان کے مسائل پر وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے اس کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کیلئے موثر بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جنگلات کے کٹاؤ کو روکنے اور نئے درخت لگاکر اس خطے کی خوبصورتی کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے سکردو روڈ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے درکار فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی سنجیدہ کوشش کریں گے اوروسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی کو مربوط اور فعال ادارہ بنانے کیلئے وسائل فراہم کریں گے وائس چانسلر کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ قابل لوگوں کو یونیورسٹی میں لائیں اور آن لائن کے ذریعے بھی دنیا بھر کے سکالر ز دانشورز سے خدمات حاصل کر یں تاکہ بلتستان یونیورسٹی ایک مثالی درسگاہ بن سکے ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق خطے کو پائیدار اور مضبوط سیٹ اپ ملے گا آرڈر 2018کے جن جن نکات پر گلگت بلتستان کے عوام کو تحفظات ہیں انہیں خارج کردیا جائیگا عوام کے مفادات سے متصادم کوئی قانون نافذ نہیں کیا جائیگا گلگت بلتستان کے عوام بتائیں کہ انہیں کس قسم کا سیٹ اپ چاہئے ؟ عوام کیا چاہتے ہیں ؟ عوام کی خواہشات کا احترام کرنا ہماری ذمہ داری ہے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی قیام پاکستان اور بقائے پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں ہیں ان کے ساتھ ماضی میں بڑی زیادتیاں ہوئی ہیں اور اس اہم علاقے کو نظر انداز کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا بلکہ اس علاقے کو حقوق ملیں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے بارے میں بالکل سنجیدہ ہیں چاروں صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں سیاحت پر توجہ دی گئی تو یہاں بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں