گلگت ۔کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی ریر صدارت ایک اہم اجلاس محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے منعقد ہوا۔جس میں اے سی گلگت ،اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ ، تحصیلدار گلگت ، تحصیلدار دنیور اور تینوں سب ڈویژن کے مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اگر کسی بھی مجسٹریٹ کے پاس دوران ڈیوٹی کے لئے گاڑی میسر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ مجسٹریٹس کو گاڑی اور تیل فراہم کر دی جائے گی ۔ ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژن کے اے سیز اور تمام مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا وہ دوران مجالس اپنے سیکٹر میں ڈیوٹی پر موجود رہیں مجلس ختم اور عزادار اپنی گھروں میں داخل ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں جبکہ تمام مجسٹریٹس اپنے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا نمبر دیں اور ان سے بھی نمبر لیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رابطہ کیا جا سکے۔ دوران ڈیوٹی سیکٹر مجسٹریٹس اپنا واکی ٹاکی سیٹ آن رکھیں ۔ ڈی سی گلگت نے مذید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اے سی آفس گلگت ، اے سی آفس دنیور اور ڈی سی آفس کنٹرول روم میں صبح سے رات گئے تک ڈیوٹی پہ موجود رہیں گے۔ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژن کے اے سی دفاتر اور ڈی سی آفس گلگت کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ڈی سی گلگت نے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات دیں کہ تمام امامبارگاہوں کے روٹس کی صفائی کو یقینی بنائیں۔
758









