677

سول سوسائٹی بلتستان اور دیگرتنظیمیں سڑکوں پرنکل آئیں،بجلی بحران مئی کے مہینے میںبھی ختم نہ ہوسکا

سکردوشہر اورگردونواح میں بجلی بحران مئی کے مہینے میںبھی ختم نہ ہوسکا۔جس کی وجہ سے تاجراورگھریلوصارفین سراپاحتجاج بن گئے۔ سول سوسائٹی بلتستان اور دیگرتنظیمیں سڑکوں پرنکل آئیں تاجرتنظیموں نے رمضان المبارک سے پہلے طویل ترین بحران پرقابونہ پانے کی صورت میں واپڈا کے دفاتر کاگھیرائو کرنے کی دھمکی دے دی ہے انجمن تاجران کے صدرغلامحسین اظہر،سول سوسائٹی کے متحرک رکن نجف علی نے کہا کہ بجلی کے طویل ترین بحران کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔واپڈا کاخراب گورنر توٹیکسلاسے واپس سکردوپہنچ گیا ہے مگر بجلی بحال نہ ہوسکی ہے پوراسکردواس وقت اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے تاجردیوالیہ ہورہے ہیں متعلقہ حکومتی شخصیات لمبی تان کرسوگئی ہے انہیں طویل ترین بحران کاکوئی احساس نہیں ہے تمام تنظیمیں بحران پرمتحد ہوگئی ہیں یکم رمضان المبارک سے پہلے بحران ختم نہ کیاگیا تو حالات کوئی بھی رخ اختیار کرسکتے ہیں پھر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے حکومت عملاً مفلوج ہوگئی ہے سکردو کواندھیرے میں دھکیل کر حکومت سیرسپاٹوں میںمصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں