گلگت () ڈرگ انسپکٹر کا میڈیکل سٹور پر چھاپہ بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی
جعلی دوا بر آمد۔کیس ڈرگ کنٹرول کوالٹی بورڈ کے حوالے کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق چیف ڈرک انسپکٹر عبید اللہ کی خصوصی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر عبدالعزیز نے گلگت میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سکائی میڈیسن سنٹر سے امبروفارما کمپنی اسلام آباد کی تیار کردہ Quinozef-ciprofloxacin نامی دوا بھاری مقدار میں بر آمد کیا دوا کو بر آمدی کے فوری بعد گلگت ڈرگ واٹر اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو نمونہ بھیجا اور ڈائریکٹر لیبارٹری سے مطالبہ کیا کہ جلد رپورٹ دی جائے جس پر لیبارٹری کے ڈائریکٹر ثاقب حسین نے ٹیسٹنگ رپورٹ جاری کی اور اس دوا کو جعلی قرار دیا لیبارٹری رپورٹ آنے پر ڈرگ انسپکٹر نے مزکورہ دوا کو سیل کردیا اور کیس ڈرک کوالٹی کنٹرول بورڈ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈرگ انسپکٹر کے مطابق سیل کردہ دوا ڈاکٹرز اپریشن کے

مریضوں ک تجویز کرتے ہیں اور ٹائیفایڈ کیلئے بھی استعمال کیاجاتاہےاس موقع پر چیف ڈرگ انسپکٹر گلگت بلتستان ڈاکٹر عبید اللہ نے بتایا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات کو فوری قبضہ میں لینے کیلئے ٹاسک فورس کو خصوصی ٹاسک دیاگیاہے پورے گلگت بلتستان میں اس دوا کو قبضہ کیاجائے گا اور کسی بھی ضلعے میں اس دواکی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈرگ ایڈ منسٹریشن جعلی اور نقالی سمیت غیر معیاری ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیاجائے گا ۔









