گلگت(خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ گلگت کی نااہلی کے باعث بربوچ ہنزل کے پیک پوائٹ کے مقام شاہراہ غذر پر گاڑیوں کے سروس اسٹیشن قائم ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ غذر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ٹرانسپوٹرز کو شدید مشکلات کاسامنا ہے جبکہ ہنزل پیک پوائٹ کے مقام پر لوگ سڑک پر گاڑیاں دھونے سے نہ صرف ہنزل چشمے کاپانی آلودہ ہوتا ہے بلکہ شاہرہ غذر بھی اسی مقام پر اکھڑ کے ختم ہونے لگی ہے جہاں پر انتظامیہ کی رٹ قائم نہ ہونے سے روزانہ سینکڑوں افراد اپنی گاڑیاں ہنزل کے مقام شاہراہ غذر پر گاڑیاں دھوتے ہیں اور چشمے کا پانی آلودہ کرنے سے ساتھ شاہراہ غذر کو تباہ کرچکے ہیں سڑک پر گاڑیاں دھونے سے تاکول ختم ہوکے سڑک میں پانچ سو گز تک کھنڈرات میں بدل گیا ہے جس سے ٹرانسپورٹرز شدید مشکلا ت کاشکار ہیں۔عوامی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے فوری طور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
845









