627

شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیراہتمام” جنوبی ایشیاء میں ایٹمی ہتھیار کے عدم پھیلاؤ،جوہری نظریات اور پائیدار حکمت عملی ”کے عنوان پر آج دس جولائی کو ایک روزہ سیمینار منعقد ہوگا

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیراہتمام” جنوبی ایشیاء میں ایٹمی ہتھیار کے عدم پھیلاؤ،جوہری نظریات اور پائیدار حکمت عملی ”کے عنوان پر آج دس جولائی کو ایک روزہ سیمینار منعقد ہوگا۔ سیمینارکا انعقاداسٹریٹجک ڈویژن اسلام آباکے اشتراک سے ہورہاہے۔ سیمینارمیں بین الاقوامی تعلقات کے شعبے سے وابستہ محققین، ماہرین تعلیم، سکالرز کی بڑی تعدادشرکت کریگی اور دنیا بھر میں جوہر ی ہتھیاروں کی وجہ سے پیدا مسائل و مشکلات کے حوالے سے اپنے آراء سے سیمینار کے شرکاء کو آگاہ کرینگے۔
گلگت (پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ” ٹیکنالوجی کی ترقی و فنڈ کے حوالے سے بیداری “پر آگاہی سیمینار 12 جولائی کو منعقد ہوگا۔ایک روزہ سیمینار ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور ادار ے برائے تحقیق،ترقی و تحارت کے تعاون سے انعقاد کیاجارہاہے۔ سمینارمیں فیکلٹی ممبران، صنعتکار، چمبر آف کامرس، این جی آوز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔ سمینار سے وائس چانسلر KIU پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ اور ڈائریکٹر ORIC خطاب کریں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں