684

شمیری لابی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے بارے میں رکاوٹ کے حائل ہوئے تو گلگت بلتستان کے عوام بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے بھرپور مذاحمت کرینگے۔

گلگت(پ۔ر)صدر پیپلز لائر فورم گلگت بلتستان جاوید اقبال اور سیکریٹری اطلاعات دیامر استور ڈویژن وزیر مظہرحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی تحفظ کے بغیر کسی قسم کا سیٹ اپ گلگت بلتستان کے عوام کو ہر گز قبول نہیں کیا جائیگا۔کشمیری لابی گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے بارے میں رکاوٹ کے حائل ہوئے تو گلگت بلتستان کے عوام بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے بھرپور مذاحمت کرینگے۔گلگت 70سالوں سے گلگت بلتستان کو کشمیر ایشو پر آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اب گلگت بلتستان کے عوام کو اس معاملے پر مزید متحمل نہیں رکھا جاسکتا ہے۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاکستان کا وفادار ہے۔اس وفاداری کو مزید آزمائش میں ڈالنا گلگت بلتستان کی15لاکھ آبادی پر مشتمل آبادی کے لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہوگا۔کشمیری لابی کو گلگت بلتستان کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنا چاہئے کیونکہ گلگت بلتستان واحد خطہ ہے جس کے عوام کشمیر کے ھقوق کی دفاع کیلئے لاکھوں قربانیاں دے کر آئینی حقوق سے محروم ہیں لیکن اس وقت گلگت بلتستان کو کشمیر قیادت سے وہ خطرے کا سامنا ہے جو دشمن ملک سے ہوتا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کی کشمیر کیلئے اٹھائے گئے قربانیوں کو فراموش کرنا کشمیری قیادت اپنی حقیقت عیاں کررہی ہے۔مزید یہ کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اگر آئینی حقوق نہ ملے تو اس کی تمام تر ذمہ داریاں کشمیر کی سیاسی قیادت پر عائد ہوگی اور اس کا سخت ردعمل ہوگا جس کی ذمہ داری کشمیر لابی پر عائد ہوگی۔پیپلز لائر فورم پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر حقوق گلگت بلتستان کے حقوق کی دفاع کرے گی۔امجد حسین ایڈووکیٹ نے یہ ثابت کردیا کہ حقیقی معنی میں گلگت بلتستان کے حقوق کا دفاع پیپلز پارٹی ہی کرے گی۔جس کی واضح مثال چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اس سخت موسم میں گلگت بلتستان آکر حقوق گلگت بلتستان کیلئے ہر فورم میں آواز بلند کرنا گلگت بلتستان کے عوام سے محبت کا عملی نمونہ ہے۔جس میں گلگت بلتستان کے عوام نے بھی ثابت کردیا۔گلگت بلتستان اب بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کا قلعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں