شگر عمائدین تسر وباشہ نے ایس سی او کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے علاقے میں فوری طور پر ٹاور نصب کیا جائے. جدید مواصلاتی سہولیات سے علاقے کو مستفید کرایا جائے. یونین کونسل تسر اور باشہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی باقی دنیا سے مواصلاتی رابطے میں نہیں. تیز ترین ذرائع ابلاغ نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائے جاتی ہے. عمائدین تسر وباشہ کے ایک وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او کے اعلیٰ عہدیداران اس معاملے کو سنجیدہ لیں. اہم مطالبے پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کریں. یاد رہے 3 روز قبل ایس سی او کی طرف سے شگر کے بالائی یونین کونسل برالدو میں باقاعدہ ایس کام سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے.
699









