شگرچیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تاڑر نے کہا ہے کہ ضلع شگرکی اہمیت دیگر اضلاع کے مقابلے سے سب سے زیادہ ہے۔ جبکہ سیاحتی اعتبار سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ یہاں سیاحت کی فروغ کیلئے اہم مواقع موجود ہے۔شگر کو دیگر اضلاع کے برابر سہولیات فراہم کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے سرکاری عمارتوں اور دیگر بلڈنگ کے حوالے سے لوگوں کی تحفظات دور کیا جائے ۔ جبکہ شگر تا سکردو نئی شاہراہ کی چوڑائی کو بڑھانے اور موڑ کو ختم کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ کو ہدایات جاری کرینگے۔سابق ڈسٹرکٹ کونسل شگر حاجی وزیر فداعلی کی سربراہی میں عمائدین شگر کی وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا لوگوں کی تحفظات اور مسائل کو قریب سے دیکھنے کیلئے وہ شگر آئے ہیں۔ میں شگر کو دیگر اضلاع کے برابر مواقع اور سہولیات فراہم کرنے کا خواہاں ہوں۔وفد نے چیف سیکریٹری کو شگر کی مسائل خصوصا ضلعی اداروں کی دفاتر اور رہائشی عمارتوں کیلئے شگر کی گرین بیلٹ کی جگہ تجویز کرنے پر اپنے تحفظات کا ظہار کیا گیا اور کہا کہ شگر میں زرعی زمین مسلسل ختم ہورہے ہیں۔جبکہ سرکاری دفاتر کیلئے سرکاری زمینیں وافر مقدار میں موجود ہے لہذا تمام دفاتر کو ان جگہوں پر بنایا جائے۔ وفد نے چیف سیکریٹری کی توجہ شگر سکردو روڈ کی کم چوڑائی اور موڑ کی جانب بھی دلایا ۔ جس پر انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سے بریفنگ لینے اور اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔جبکہ دریائی کٹائوکو روکنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔وفد نے محکمہ برقیات شگر کی جانب سے تستے بجلی گھر میں ملازمین کی تعیناتی کیلئے میٹرک شرط پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ تستے بجلی گھر میں گذشتہ دس سالوں نے درجنوں ملازمین بلامعاوضہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔میٹرک شرط سے ان ملازمین کی حق تلفی ہوگی۔ جس پر انہوں نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔وفد نے شگر تا سکردو نئی شاہراہ میں جابجا موڑ اور کم چوڑائی کی جانب بھی ان کی توجہ دلائی۔ اور کہا کہ روڈ کو کم از کم 40فٹ چوڑا رکھا جائے جبکہ موڑ کو ختم کیا جائے ۔جس پر انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام سے ان سلسلے میں خصوصی میٹنگ کرکے مسائلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے شگر میں مصروف دن گزارا۔شگر آمد کے فوری بعد انہوں نے شگر تا سکردو نئی شاہراہ کی سائیٹ کا معائنہ کیا جہاں چیف انجینئر بلتستان ڈویژن نے انہیں روڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنر شگر کے آفس میں انہیں مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو اپنے اداروں کی کارکردگی کے متعلق پوچھے گئے۔اور تمام ضلعی اداروں کے سربراہوں کی جانب سے شگر میں ان کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔عمائدین شگر کی وفد اور سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان نے بھی ان سے ملاقات کی۔اور شگر کی مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔ جس پر انہوں نے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کی۔
750









