گلگت(پ۔ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت انتقامی سیاست پر اتر آئی ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدے اور اعلانات کو عملی جامعہ پہنانے میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کی اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری انہی انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ اس طرح کے منفی اور انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے اجتناب کرتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدوں پر توجہ دینی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے جس طرح پنجاب کے عوام کی خدمت کی اور میگا منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کئے جس کی مثال چائنہ سمیت دیگر ممالک دیتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناکر قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچائے جس پر ان کی خدمات کو سراہنے کے بجائے انتقامی کارروائیوں کے سلسلہ شروع کیا گیاہے۔ اس طرح کے انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے ضمنی انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھایں گے..
685









