844

شیڈول افسران کیلئے خزانے کا منہ کھل گیا

گلگت بلتستان میں گریڈ 17تا 21تک کے شیڈول افسران کے لئے انسینٹیو الائونس ختم کرکے ایگزیکٹو الائونس متعارف کروایاگیا ہے کہ جس کے بعد افسران کی تنخواہوں میں 45ہزار روپے سے 1لاکھ 15ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے متعارف کرائے گئے الائونس کی مد میں گریڈ 17کے افسران کی تنخواہ میں 45ہزار 555گریڈ 18کیلئے 57ہزار 525گریڈ 19کیلئے 88ہزار 815روپے گریڈ 20کیلئے ایک لاکھ 3ہزار 635اور گریڈ 21کیلئے ایک لاکھ 15ہزار 80روپے ملیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر شیڈول سیکرٹریٹ کے گریڈ 17سے بالا کے افسران کو انسینٹیو الائونس جاری رہے گا جبکہ گریڈ 17سے بالا کے شیڈول ملازمین کو انسینٹیو الائونس کی بجائے ایگزیکٹو الائونس ملے گا یاد رہے کہ 2013سے شیڈول اور غیر شیڈول ملازمین کو انسینٹیوالائونس دیا جارہا تھا اب صوبائی محکمہ خزانہ نے غیر شیڈول ملازمین کیلئے یہ الاونس برقراررکھا جبکہ شیڈول ملازمین کیلئے انسینٹیو الائونس کو ختم کر کے اس کی جگہ ایگزیکٹو الائونس متعارف کرایا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں