635

صوبائی حکومت تاجروں کو درپیش جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی.وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے صدر چیمبر آف کامرس نگر محمد علی قائد نے ملاقات کی اس موقع پر چیمبر آف کامرس نگر کے صدر نے پاک چائنہ بارڈر پر تجارت کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وی بوک کی شرط عائد کرنے سے پاک چائنہ تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت تاجروں کو درپیش جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔ وی بوک کی شرط عائد کرنے سے درپیش جائز مسائل حل کرنے کیلئے بہت جلد وفاقی وزیر تجارت و صنعت اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کرکے پاک چائنہ تجارت کے حوالے سے درپیش جائز مسائل حل کیا جائے گا۔ سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے تجارت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں