647

عارضی ملازمین سے کئے گئے وعدے کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو احکامات دیے گئے ھیں کہ وہ بھرتیوں کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ روزگار کی فراہمی کے دوران حق دار کو اس کا حق ہر حال میں ملے

محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جناب بابر حیات تارڑ نے عارضی ملازمین کی مستقل تقرری کی بابت کہا ہے کہ انہیں اس مسئلے کی اہمیت کا مکمل ادراک ھے اور اس کے مستقل حل کیلئےقانون اور ان ملازمین سے کئے گئے وعدے کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کو احکامات دیے گئے ھیں کہ وہ بھرتیوں کے عمل کو جلد از جلد مکمل کریں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ روزگار کی فراہمی کے دوران حق دار کو اس کا حق ہر حال میں ملے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ٹھوس اقدامات بھی کیے گئے ھیں ۔ سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ان ملازمین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرینگے اسی طرح تمام سیکریٹری صاحبان اپنے اپنے محکموں کے ملازمین سے ملاقات کرینگے اور ان کے خدشات دور کرینگے۔ تمام محکموں کے انتظامی سربراہان سے کہا گیا کہ اپنے متعلقہ ملازمین کی مستقل بنیادوں پر تقرری کیلئے کل سے ہی اقدامات شروع کریں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ان احکامات کے تحت  فوری طور پر ایک مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں تمام محکموں کی نمائندگی ھے اور اس کا کام صرف اس بات کو یقینی بنانا ھے کہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے بارے وفاقی حکومت کی وضع کردہ اور گلگت بلتستان کابینہ سے توثیق شدہ پالیسی کے تحت عارضی ملازمین کی مستقلی کو بتدریج عمل میں لا کر اس دیرینہ مسئلےکو ھمیشہ ھمیشہ کیلئے حل کردیا جائے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے کمشنر گلگت کو بھی حکم دیا کہ وہ عارضی ملازمین سے بات چیت کر کے انہیں سیکریٹری سروسز سے بھی ملائیں تاکہ کنٹریکٹ ملازمین کے مطالبات کے حل کیلئے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے  انھیں آگاہ کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ اس ضمن میں عارضی ملازمین کی عمر میں مخصوص چھوٹ کے علاوہ ان کی خدمات کی روشنی میں اضافی نمبر دیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں