سکردو(بیورو رپورٹ)سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عمران خان کے روئے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صرف ایک علاقے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا وزیر اعظم ہے گلگت بلتستان کے وزیر اعلٰی کو اسلام آباد بلاکر ٹائم نہ دینا اور ملاقات نہ کرنا صرف وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کی توہین کی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے گندم ابسڈی ختم کر کے گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھا کر اپنے آپ کو بڑا تیس مار خان سمجھتے ہیں ان کو عوام نے ووٹ سبسڈی ختم کرنے گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھانے کے لیے ووٹ نہیں دیا تھا بلکہ ان کے جھوٹے خواب جو انہوں نے عوام کو دیکھایا ان سہانے خوابوں کو ووٹ دیا تھا مگر اب عمران خان کی پالیسی کھل کر سامنے آ گئی ہے انہوں نے کبھی کسی غریب کو ہاتھ تک نہیں ملایا ہوگا تو وہ کسی غریب کے مسائل کیا دیکھے گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کے گن گانے والے گلگت بلتستان کے پی ٹی آئی والوں کے لیے یہ سوچنے کا مقام ہء کہ جس وزیر اعظم نے اپنے ایک ماہ کے دور حکومت میں کسی تقریر میں گلگت بلتستان کا نام تک لینا گوارہ نہیں کیا وہ گلگت بلتستان کے عوام کو کیا دے سکتا ہے سوائے سبسڈی ختم کرنے اور مہنگائی بڑھانے کے انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے جو جب بھی اقتدار میں آئی تو اس علاقے کو کچھ نہ کچھ ضرور دیا گندم سبسڈی سے لیکر موجودہ صوبائی سیٹ اپ تک پاکستان پیپلز پارٹی کا دیا ہوا ہے گلگت بلتستان کو اگر کوئی پارٹی کچھ دے سکتی ہے تو وہ بھٹو کی پارٹی دے سکتی ہے باقی لوگ اپنے مفادات جہاں ہیں وہاں کام کرتے ہیں گلگت بلتستان سے ان کو کوئی ہمدردی نہیں ہے
670









