602

عمران خان نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا

گلگت (پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرنے کے باوجود گلگت بلتستان سے متعلق فیصلہ نہ کرنا انکی غیر عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نواز لیگ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ڈبل گیم کر رہی ہے اگر صوبائی حکومت مخلص ہوتی تو اپنی وفاقی حکومت کے دور میں سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات کو منظر عام پر لاتی۔مگر انہوں نے بھی گلگت بلتستان کے عوام کو آرڈر 2018 پر ٹرکایا۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ دونوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوس کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے اب تک گلگت بلتستان کے لئے جو آئینی اور انتظامی اصلاحات کیں ہیں انہیں گلگت بلتستان کے عوام نے تسلیم کیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ہمدرد صرف پیپلز پارٹی ہے یہاں کے عوام بھی پیپلز پارٹی کو اپنے حقوق کی ضامن سمجھتے ہیں۔کشمیری قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کے حقوق کی مخالفت غیر منطقی اور سراسر زیادتی ہے۔جب بھی گلگت بلتستان کے حقوق کی بات آتی ہے کشمیری لابی کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں۔اسطرح کے اقدامات سے دونوں علاقوں کے عوام میں دوریاں پیدا ہونگی۔اب گلگت بلتستان کے عوام کی امیدیں سپریم کورٹ آف پاکستان سے وابسطہ ہیں امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ یہاں کے عوام کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمٰن کا بھائی سٹی ہسپتال کشروٹ میں کئی عرصے سے ڈیوٹی دینے والے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر کے کچھ اور ایج نواز لیگ کے کارکنوں کو بھرتی کرنا چاہ رہا ہے جو کہ کھلی اور بدترین کرپشن ہے۔پیپلز پارٹی ان ملازمین کی آواز بنے گی اور ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی۔صوبائی حکومت جاتے جاتے تمام اداروں میں منظور نظر افراد کو بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں