گلگت (سپیشل رپورٹر)محکمہ ڈر گ کنٹرو ل گلگت بلتستان کے میں غیر معیاری ادو یا ت کی رو ک تھا م کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزڈرگ انسپکٹر عبد العز یز نے گلگت کے مختلف میڈیکل سٹو روں میں چھا پہ ما رکر زائد المیعاد ادو یات قبضے میں لیکر میدیکل سٹور ز کے خلاف کیسز بنا کر کوالٹی کنٹرو ل بورڈ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دوسر ی طر ف اور ڈرگ انسپکٹرہنزہ نگر محمد آمین نے چھلت،غلمت اور نگر کے وسط میں واقع میڈ یکل سٹو رز چیک کیا گیا۔میڈیکل سٹو رو ں میں غیر معیاری،ممنو ع اور دیگر انسا نی جان لیوا ادویات نہ پائے گئے۔انہوں نے میڈ یکل سٹو رز مالکان کو ہدا یات دیتے ہوئے کہاہے کہ نشہ ا ور ادویات اور دیگر جان لیوا ادویات کی خر ید فرو خت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا یا جائے گا۔
705









