624

قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے تفصیلی ملاقات

گلگت(پ-ر)اسلام آباد قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر)محمد شفیع کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے تفصیلی ملاقات.کیپٹن شفیع نے آئینی حیثیت ،آرڈر 2018 ، جی بی غیر قانونی ٹیکسز اور گندم سبسڈی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی رائے اور توقعات وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیئے. گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا آئینی حیثیت کے حوالے سے جو بھی پیش رفت ہوگی اس پر گلگت بلتستان کے عوام کی رائے کو ترجیح دینگے اور آئینی حیثیت کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی ہماری حکومت سے بہت ساری امیدیں ہیں.ہماری حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو معیوس نہیں کرے گی. انہوں نے آرڈر 2018 کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر 2018 کے حوالے سے فورا کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو عوامی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے گی. قائد حزب اختلاف کیپٹن شفیع کی دعوت پر 15 نومبر کو گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دہانی بهی کروائی . گلگت بلتستان کے تمام فوری حل طلب مسائل کے حوالے سے گلگت بلتستان کے تمام سٹیک حولڈرز سے ملاقاتیں کی جائینگی. قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی اسمبلی میں چلنے والے جنگل کے قانون اور میگا کرپشن کی شکایت پر وفاقی وزیر نے کہا پورے پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کرپشن کرنے والوں کو نہیں بخشینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں