684

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چائنز لنگویج،آئی لیٹس،سویچنگ اینڈ روٹنگ کے سرٹیفکیٹ کورسز کرانے کا اعلان کردیاگیا۔

گلگت (چیف رپورٹر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چائنز لنگویج،آئی لیٹس،سویچنگ اینڈ روٹنگ کے سرٹیفکیٹ کورسز کرانے کا اعلان کردیاگیا۔سرٹیفکیٹ کورسز KIUکے شعبہ کنفیوسیش سیٹ کے زیراہتمام کرایاجائے گا۔ اعلان کے مطابق چائنز لنگویجزسرٹیفکیٹ کورس کا دوارانیہ تین ماہ پہ مشتمل ہوگا۔جس میں چائینہ سے آئے ہوئے ماہر اساتذہ چائینہ زبان سیکھائینگے۔کلاسز کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔جبکہ آئی لیٹس کی تیاری کے لیے بھی داخلے کا علان کردیا گیاہے۔آئی لیٹس کی تیاری کا دورانیہ دو ماہ پر مشتمل ہوگا۔ جس میں انٹرویو دینے کے بہترین ٹیکنکس،شخصیت نکھارنے کے طریقے سیکھائے جائینگے۔اسی طرح سویچنگ اینڈ روٹنگ سرٹیفکیٹ کورس کی کلاسیں 5نومبر سے شروع ہونگے۔جس کا دورانیہ دو ماہ پہ مشتمل ہے۔سویچنگ اینڈ روٹنگ کورس سمیت دیگر کورسز میں داخلے لینے کے خواہشمند افراد 31اکتوبر تک KIUکے کنفیوسیش سیٹ کی آفس سے دفتری اوقات میں فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں