730

لگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے ڈاکٹر اقبال کا بیان بچگانہ ہے-تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان

گلگت(چیف رپورٹر)گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے ڈاکٹر اقبال کا بیان بچگانہ ہے یہ بات تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان کے ہنگامی اجلاس زیر صدارت مشتاق احمد میں تنظیم کے رہنماوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ ہم ریاست پاکستان اور سپریم کورٹ اف پاکستان کے اس موقف کے حمایت کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہینام نہاد عوامی نمائندوں کو عوام کو ٹرک کے بتی کے پیچھے لگانا چھوڑ دے اور عوام کو حقائق سے اگاہ کرے اور اس اہم اور حساس ایشو پر سیاست نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ہر حال میں منایا جائے گا اور ہم اپپنے بھائیوں سے کسی صورت منہ نہیں موڑ سکتے ہیں ڈاکٹر اقبال تاریخ کا مطالعہ کرے اور عوام کو اب مزید صوبے کے نام پر گمراہ نہ کیا جائے جو بھی سیاستدان عوام کو اس نعرے پر گمراہ کرتا ہے اس کا خفیہ ایجنڈہ ہے وہ کبھی بھی عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتا ہے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا کہ ائندہ اس قسم کے جھوٹ پر مبنی بیانات کو نہ صرف مسترد کیا جائے گا بلکہ عوام ایسے بہروپی سیاستدانوں کا سخت محاسبہ بھی کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں