688

ماہ رمضان میں تمام مساجد اور عبادت خانوں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت

گلگت(خصوصی رپورٹر) صوبائی حکومت نے ماہ رمضان میں تمام مساجد اور عبادت خانوں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے گلگت بلتستان حکومت کی ہدایت پر محکمہ پولیس نے سیکورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے تمام مساجد میں رات کے اوقات میں نماز راویح کے موقع پر عبادت خانوں میں دو پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا پلان جاری کیا ہے اور شہر کے تمام داخلی اورخارجی راستوں پر سیکورٹی کو موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں دوسری طرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت شیڈول فور میں شامل افراد کی کڑی نگرانی سمیت ان کے نقل وحمل کو محدود کرنے کے احکامات پرعملداری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں