737

محرم الحرام مجالس اور جلوس کی سیکورٹی نگرانی کے لئے پہلی دفعہ صوبائی کنٹرول روم قائم

گلگت محرم الحرام مجالس اور جلوس کی سیکورٹی نگرانی کے لئے پہلی دفعہ صوبائی کنٹرول روم قائم کیا جا چکا ہے صوبائی کنٹرول روم میں تمام امام بارگاہوں مساجد اور جلوس کے راستوں کی تصاویر سمیت دیگر ضروری معلومات موجود ہونگی ۔جلوس کے روٹس کا ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر معائنہ کرچکے ہیں سیکورٹی کے لے پاک فوج، جی بی سکاؤٹس، جی بی پولیس اور رینجرز تعینات ہونگی جبکہ پاک فوج کی تعداد کو دوگنا کیا جا چکا ہے محکمہ دا خلہ کے زرائع نے بتا یا کہ 9/10محرم الحرام کو گلگت بلتستان کے حدود میں کے کے ایچ ، با بوسر ٹاپ اور شندور بند رہے گا جبکہ آٹھ محرم الحرام کو جگلوٹ تھلیچی سے گلگت آمد بند کی جا ئے گا ۔ گڈی داس کے مقام پر کے پی کے پولیس اور جی بی پو لیس مشتر کہ گشت کریں گی ۔زرائع نے مزید بتا یا کہ سیف سٹی کے کیمرو ں کے علاوہ ہینڈی کیمروں کے زریعے جلوس کی نگرانی کی جا ئے گی ۔محلہ جات کی سطح پرع امن کمیٹیاں قائم کی جا چکی ہیں امن کمیٹی اور رضا کا روں کے زریعے جلوسوں کی نگرانی کی جا ئے گی ۔زرائع نے بتایا ہے کہ مساجد بورڈ کا گلگت بلتستان میں امن وامان کے حوالے سے اہم کردار ہے ۔مساجد بورڈ گذشتہ تین سال سے سیا ست کے نذر ہو چکا تھا لیکن پھر سے کمشنر گلگت ریجن کو مساجد بورڈ کو دو بارہ فعال کر نے کے حوالے سے ٹاسک دیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ کے زرائع نے بتا یا کہ نا لہ جات کی سیکیورٹی ضلع دیامر اور ضلع غذر کے بارہ نا لہ جات میں پاک فوج نے سیکیو رٹی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اور نا لہ جات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں