681

محکمہ صحت میں حالیہ بھرتیوں کے دوران محکمہ سروسز گلگت بلتستان کے واضح احکامات کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے عارضی ملازمین کو چھوڑ کر

گلگت (چیف رپورٹر)محکمہ صحت میں حالیہ بھرتیوں کے دوران محکمہ سروسز گلگت بلتستان کے واضح احکامات کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے عارضی ملازمین کو چھوڑ کر من پسند لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ قوائد و ضوابط کی سراسر خلاف ورزی ہے چیف سیکریٹری خرم آغا واقعے کی فوری تحقیقات کراکے قوائد و ضوابط کے خلاف تعیناتیاں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور کئی سالوں سے خدمات انجام دینے والے کنڑیکٹ اور کنٹنجنٹ ملازمین کو انصاف دلوائیں اِن خیالات کا اظہارگا نچھے سے تعلق رکھنے والے افراد محمد حید ر،امیر محمد،غلام محمد،شبیر اور دیگر افراد نے مشتر کہ بیان بیان دیتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاہے کہ محکمہ صحت گا نچھے کے زمہ داروں نے قانون اور قوائد ضوابط کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے سیاسی اور سفارشی بُنیادوں پر تعیناتیاں عمل میں لاکر حقداروں کا حق سلف کیا ہے جو کسی طور قابلِ قبول نہیں اگر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لایا گیاتو پھر بھر پور احتجاج کرنے کے ساتھ اعلی فورمز تک بات پہنچایا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ عارضی ملازمین طویل عرصے سے مستقلی کی آس لئے ہوئے خدمات انجام دے رہے ہیں جن کی عُمر بھی تجاوز کر جانے کے باعث کسی بھی ملازمت کے لئے اُمید وار بننے سے رہ گئے ہیں اسی پیش نظر صوبائی کابینے کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ سروسز گلگت بلتستان نے عارضی ملازمین کو ترجیحاتی بُنیادوں پر مستقل کرنے کے واضح احکامات صادر کئے تھے جسے ڈی ایچ او گانچھے نے یکسر نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے من پسند لوگوں کو تقرر کیا جو عارضی ملازمت بھی نہیں کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں