گلگت (پ ر)سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورذکواۃ اینڈ عشر طارق حسین چیئرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. اجلاس میں ریگولر زکواۃ فنڈ مالی سال 2017-18 کی قسط دوئم کی رقم 51,551,680 کی چیک ہر ڈسٹرکٹ کے چیئرمین کو سیکرٹری زکواۃ اینڈ عشر نے ادا کیا اور سیکریٹری زکواۃ نے تمام چیئرمینوں کو ہدایت جاری کیں ہے کہ وہ جلد از جلد زکواۃ کی رقم کو مستحق افراد تک پہنچنے میں اقدامات کریں سیکریٹری نے مزید کہا ہے کہ مستحق افراد کی لسٹ کو پہلے مرتب کرنے کے بعد ان کا جائزہ لینے کے بعد ہی مستحق افراد کو زکواۃکی رقم ادا کی جائے اور زکواۃ کا فنڈ آبادی کے تناسب سے ادا کیا جائے اور زکواۃفنڈز کی تقسیم کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں اور آخر میں چیئر مین زکواۃ اینڈ عشر طارق حسین نے تمام چیئر مینوں میں زکواۃ فنڈ کی چیک تقسیم کر دیا۔
672









