662

مسلم لیگ ن نے عملی دعوئو ں کے مطابق اپنا کام جاری رکھا ہے صرف اڑھائی سالوں کے اندر اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے کئے گئے تمام وعدوں پر عملی جامہ پہناکر دکھادیا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ٹورڈے خنجراب سائیکل ریس اور ٹوپی شانٹی ڈے گلگت بلتستان کی سیاحت اور ثقافت کی ترویج میں اہم سنگ میل ہے مسلم لیگ ن نے عملی دعوئو ں کے مطابق اپنا کام جاری رکھا ہے صرف اڑھائی سالوں کے اندر اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے کئے گئے تمام وعدوں پر عملی جامہ پہناکر دکھادیا ۔ غلطی اسی سے ہوگی جو کام کریگا ہم کام کررہے ہیں غلطی کا اندیشہ بھی ہوگا میڈیا سمیت اپوزیشن کی جماعتیں ہماری ہماری اصلاح ضرور کریںلیکن تنقید برائے تنقید کی اجازت نہیں دیںگے۔ گلگت بلتستان کی 40کروڑ رقم کی مقروض جماعتیں بھی روزانہ اخبارات میں ہمارے خلاف بیانات دیتے ہیں ۔ اپنے دور حکومت میں علاقے کی بہتری کے لئے ایک آنے کا کام نہیں کرسکے ہیں ۔ یہ باتیں انہوں نے چنارباغ فیملی پارک کی افتتاحی تقریب اور ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کے مہمانوں کے اعزاز میں دی گئی اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صوبائی حکومت کے پاس 40کروڑ تک کے منصوبوں کی اجازت کا اختیار تھا پانچ سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت 40کروڑ کو 41کرو ڑ نہیں کرسکی جبکہ ہم نے حکومت سنبھالنے کے پہلے سال ہی اسے بڑھاکر 75کروڑ کردیا اور موجودہ وقت میں ہمارے پاس 1ارب روپے کے منصوبوں کا اختیار موجود ہے جس کی وجہ سے مہینوں کے اندر اندر منصوبے بن رہے ہیں اور افتتاح بھی ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان سے مخلص ہے اور تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے مزاروں کی سیاست اور شہیدوں کی تصویر والوں نے پورے پانچ سالوں میں صرف 6ارب ترقیاتی بجٹ پہ گزارہ کیا جس میں بھاری رقم بغیر خرچ ہوئے واپس چلی جاتی تھی ۔ ہم نے ترقیاتی بجٹ کو بڑھاکر 27ارب کردیا ہے ہم پانچواں حصہ بھی خرچ کریں پیپلزپارٹی کے بجٹ کا برابر ہوتا ہے ۔ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کی وجہ سے واپس جانے والی رقم کو روکنے کے لئے ہم نے گلگت بلتستان میں کنسولڈیٹڈ اکائونٹ بنایا ہے گزشتہ تین سالوں میں ترقیاتی بجٹ سے ایک روپیہ بھی واپس نہیں گیاہے ۔ قائد میاں محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت علاقے کو کھربوں کے منصوبے مل چکے ہیں اور تیزی سے ان پر کام جاری ہے ان منصوبوں کی افادیت اور ثمرات عوام تک پہنچانا ہماری زمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چنارباغ فیملی پارک کی کامیاب تکمیل پر جی ڈی اے سمیت تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس منصوبے میں حصہ لیا ہے یہ فیملی پارک اپنی آمدنی خود بنائے گا جس سے کم از کم پارک کی خوبصورتی اور روشنی کا نظام خود چلایا جاسکے فیملی پارک میں سبزہ اور گھاس کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے آرٹیفیشل کارپٹ لگائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیر و تفریح سمیت سپورٹس پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اسی سلسلے میں زیر پوائنٹ امپھری ، بسین ، شہید ملت روڈ ، دنیور پل اور لالک جان سٹیڈیم میں پارکس اپنے آخری مراحل میں ہیں آئندہ دنوں منصوبوں کی افتتاح کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ منصوبے حکومت مجبوری میں کررہی ہوتی ہے مگر ثقافت ، شہر کی خوبصورتی اور سیاحت کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات ہم نے اپنی خوشی سے کئے ان منصوبوں پر ہمیں فخر ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور زمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ ٹورڈید خنجراب ریسس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں اور ریس کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے صوبائی حکومت ٹورڈی خنجراب کو آگے لیکر جائے گی ۔ اگلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے زیادہ سے زیادہ سائیکل ریس کے کھلاڑیوں کو شامل کریںگے ۔سائیکل ریس نہ صرف صحت کے لئے مفید ہے بلکہ ماحول کو آلودہ کئے بغیر علاقے کی سیاحت کو فروغ دینے کا بہترین زریعہ بھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں