698

معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل کو بروکار لائینگے۔وائس چانسلر

نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ میری ترجیحات مستقبل کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی سمیت معیاری تعلیم کو یقینی بناناہے۔معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ہماراپہلا ہدف میعاری تعلیم کو یقینی بناناہے۔موجودہ دور میں جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ میعاری تعلیم ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے وائس چانسلر مقرر ہونے کے بعد نجی ٹی وی چینل کو اپنا پہلا انٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہوتاہے۔ان میں سے تین سب سے زیادہ اہم چیزیں ہے۔ان میں پہلا علم کی ترویج کرنا اورایک نسل سے دوسری نسل تک علم کا پہنچانا ہے۔دوسرا معاشرے میں تحقیق کے شعور بیدار کرنا اور تحقیق کے زریعے علم کی تخلیق کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیق کا اہم زریعہ ااور رہبر معاشرہ ہوتاہے۔معاشرے میں موجودہ مسائل کی تلاش اور ان کے حل دینا تحقیق کا مہور ہوتاہے۔ہماری بھی یہی کوشش ہے KIUگلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ گلیشئر ز کے پگھلنے،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور وجوہات سمیت دیگر اہم چیزین ہیں جن پر کام کرینگے۔تاکہ ان مسائل کو حل کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے اسپیشل طور ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈز کے طور پر مختص کیاگیاہے۔تاکہ سکالر گلیشئرز کے پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کرے اور ان اہم مسائل کو حل کرسکے۔انہوں نے کہاکہKIU ملکی و بین القوامی جامعات کے ساتھ مل کر ریسرچ کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔اس حوالے سے HECکا تعاون مثالی رہاہے۔HECنے بتایاہے کہ چائنز اکیڈیمی آف سائنسز کے ساتھ مل گلگت بلتستان میں بہت بڑے پرواجیکٹ لارہاہے۔ان پراجیکٹس میں ہمارے ریسرچرز کام کرینگے۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ KIUکو ملک کی اہم یونیورسٹیوں کے لسٹ میں لائینگے۔اس حوالے سے یونیورسٹی کی منیجمنٹ اور فیکلٹی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ KIUکو آئی ٹی کے حوالے سے ایک مثالی ادارہ بنانا ہے تاکہ طلباء کو موجودہ جدید دور میں آئی ٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اس حوالے سے ہنزہ،غذراور دیامر کیمپس کو مین کیمپس کے ساتھ آ ن لائن کرینگے۔تاکہ آن لائن طریقے بہتر انداز میں کام ہوسکے۔


وائس چانسلر کا KIUسینیٹ کی چئیر پرسن محترمہ خاور ممتا زسے ملاقات۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کا KIUسینیٹ کی چئیر پرسن محترمہ خاور ممتاز سے ملاقات کی۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ رکن KIU سینیٹ ڈاکٹر صدرالدین پردان،ٹریژرار محمد اقبال، ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سنٹر محمدالیاس اور بزنس منیجمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر افضال بھی موجود تھے۔ملاقات میں وائس چانسلر نے چئیر پرسن محترمہ خاور ممتاز کو اپنا ویژن اور مشن کے حوالے سے بتانے سمیت KIUبزنس انکیوبیشن سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے KIUبزنس انکیوبیشن سنٹر میں میسر سہولیات اورچھوٹی سطح کے کاروبار کے حوالے سے تعلیم کے امکانات کے اوپر گفتگو کی۔
KIU اور ہاشوانی گروپ میں ریسرچ کے شعبے میں مشترکہ کام کرنے پراتفاق۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہاشوانی گروپ او پی ایل کے جی ایم پروفیسر سٹووڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں کے مابین ریسرچ۔ ٹریننگ۔استعداد کار میں بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے پہ اتفاق راے ہوگیا۔ پروفیسر سٹووڈ نے kiuکی وساطت سے گلگت بلتستان میں کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کے KIU کے شعبہ ارتھ سائنس کے طلبا او پی ایل کیساتھ ملکر کام کریں گے۔ اس شعبہ کے طلبا ریسرچ کیلے او پی ایل سے بھر پور فائدہ استفادہ کریں گے۔ طلبا ریسرچ کے ساتھ ساتھ انٹرنشپ۔طلباء کیپسٹی بلڈنگ کے شعبے میں او پی ایل کا معاونت کرینگے۔
KIUکے وائس چانسلر کا HEC اور PSDPکے تعاون سے یونیورسٹیوں کی عمارتوں کے ڈیزائن کے لیے بنائی گئی جائزہ کمیٹی کی 30میٹنگ میں شرکت۔
گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اورپی ایس ڈی پی کے تعاون سے یونیورسٹیوں کی عمارتوں کے ڈیزائن کا جائزہ لینے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی 30ویں مینٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کی صدرات پروفیسر غلام رضا بھٹی نے کی۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ پروفیسر اے آر افضل ابراہیم،انجینئر حفیظ احسا ن ڈ ی جی سی ڈی اے،اے ٹی کفایت حسین، انجینئرآفتاب اکرام چیف انجینئر پی اے ار سی،ڈی جی پی اینڈ ڈی ڈاکٹر مظہر سعید،ڈائریکٹر مونیٹرنگ سید نوید شاہ،ڈائریکٹر پلاننگ طارق اقبال موجود تھے۔یونیورسٹیوں کی عمارتوں کے ڈیزائن کا جائزہ کمیٹی کی منعقدہ 30ویں میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIUفیکلٹی آف انجینئرنگ کے مجوزہ پی سی 1کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔اس سے قبل میٹنگ میں سند ھ Marasatulاسلام یونیورسٹی،خوشحال خان خٹک یونیورسٹی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد یونیورسٹی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں