827

منتخب نمائندے پی ڈبلیو ڈی کے دفتر کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے، وزیر اخلاق

رکن کونسل ومسلم لیگ ن کے ضلعی صدر وزیر اخلاق حسین نے کہاہے کہ منتخب نمائندے صرف پی ڈبلیوڈی میں نظر آتے ہیں اس کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے ہیں پی ڈبلیوڈی میں نمائندے اس لیئے جاتے ہیں کیونکہ انہیں وہاں سے ان کا مقصد پورا ہوتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو نمائندے پی ڈبلیوڈی میں روز جاتے ہیں انہیں محکمہ تعلیم صحت اور زراعت میں بھی آنا چاہیے تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ دینی چاہیے نمائندے محکمہ تعلیم اور صحت میں اس لیئے نہیں آتے ہیں کیونکہ وہاں سے ان کا مطلب پورا نہیں ہوتا ہے محکمہ تعلیم پر توجہ نہ دی گئی تو ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہوجائیگا انہوں نے کہاکہ پہلے محکمہ تعلیم پر بہت بڑا داغ تھا جو اب دھل گیا محکمہ تعلیم کی بدنامی کا سبب بننے والے چہرے بے نقاب ہوگئے انہوں نے کہاکہ تمام منتخب نمائندوں سے اپیل ہیکہ وہ اپنے فنڈز کا زیادہ حصہ تعلیم اور صحت کے شعبے پر خرچ کریں ہماری حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کی وجہ سے سرکاری سکولوں اور کالجوں میں طلبہ کے داخلوں کی شرح بڑھ گئی ہے ہم نے سکولوں کے بچوں کو مفت کتابیں فراہم کیں اور سکولوں کے نظام کو بہتر بنایا انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر کالجز نے بلتستان پر کوئی توجہ نہیں دی حالانکہ ڈائریکٹر کالجز کے پاس اربوں روپے کے فنڈز ہوتے ہیں بلتستان ریجن کے کالجوں کی حالت دگرگوں ہے یہاں مذید دو بوائز اورگرلز ڈگری کالج کی ضرورت ہے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم راست اقدام کریں نمائندے پانچ پانچ لاکھ بھی فراہم کریں تو مسائل حل ہوجائیں گے اگر ہماری اے ڈی پی جاری ہوتی تو میں خود دو کروڑ فراہم کرتا مگر تبدیلی سرکار نے ہماری اے ڈی پی روک لی ہے جس سے یہاں ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے اسامیوں کو ماضی میں مال غنیمت سمجھ کر آپس میں بانٹا گیا لیکن ہم نے کنٹرول کرلیا ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم کے جو ملازمین ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں میں گئے ہوئے ہیں انہیں واپس لایا جائے اور تعلیم کے پیشے کو اولیت دی جائے یہاں ای لرننگ سسٹم کا اجراء نہایت خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی کسی دھندے میں حصہ لیا اور نہ ہی کوئی کمیشن لیا یہی وجہ ہے کہ ہر جگہ پر سینہ تان کر بات کرتا ہوں محکمہ تعلیم کے ذمہ داران نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھیں ہم شانہ بشانہ چلیں گے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم اور صحت کے آفیسران سے مختلف اوقات میں باربار گاڑیاں چھیننا بڑی زیادتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں